Daily Mashriq


ہماری حکومت نےمسائل کے باوجود نہ صرف منصوبوں کا آغاز کیا بلکہ مکمل بھی کیے،وزیراعظم

ہماری حکومت نےمسائل کے باوجود نہ صرف منصوبوں کا آغاز کیا بلکہ مکمل بھی کیے،وزیراعظم

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے، کسی ملک نے جمہوریت کے بغیرترقی نہیں کی، پارلیمنٹ سپریم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ بے شمار چیلنجز میں حکومت کرنا آسان نہیں ہوتا، حکومتی اقدامات پر تنقید کرنا آسان ہوتا ہے، ہم نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا ہے، ہم نے جو منصوبے شروع کیے وہ پورے بھی کیے۔  ملک میں ہزاروں کلومیٹر شاہراہیں بن رہی ہیں، ہم نے 10ہزارمیگاواٹ سےزائد بجلی سسٹم میں شامل کی، گیس کی طلب ورسد کا فرق مٹایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ دورمیں فضائی سفرضرورت بن گیا ہے، ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہے تو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ عالمی معیار کا ہوائی اڈہ ہے، یہ منصوبہ سالہا سال تاخیر کا شکارتھا، یہ ایئر پورٹ ہماری گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی کی مثال ہے، لاہورایئرپورٹ کی توسیع اسی ماہ شروع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں