Daily Mashriq


پیپلز پارٹی کی سوچ پہلے بھی مثبت نہیں تھی اب بھی نہیں ہے،خالد مقبول

پیپلز پارٹی کی سوچ پہلے بھی مثبت نہیں تھی اب بھی نہیں ہے،خالد مقبول

ویب ڈیسک:ایم کیو ایم بہادر آباد کا 5مئی کو ٹینکی چوک لیاقت آباد میں جلسے کا اعلان۔

ایم کیو ایم بہادر آباد کے کنوینئر خالد مقبول پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے  40 سال بعد لیاقت آباد میں جلسہ کیا، امید تھی کہ پیپلزپارٹی شاید مثبت سوچ کے ساتھ کراچی پیکج کا اعلان کرے گی، لیاقت آباد کیلئے کسی یونیورسٹی کا اعلان ہوگا لیکن پیپلزپارٹی نے دل جلانے والی باتیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ پیپلز پارٹی نفرتوں کی خلیج کو کاٹنے میں کام کرے گی لیکن آپ نے نفرتیں پھیلائیں، آپ ادھر تم اور ادھر ہم کے نعرے سے باہر نہیں آئے، ہم پیپلزپارٹی کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس کا جواب بھی لیاقت آباد میں دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں