شب برات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شب برات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ویب ڈیسک:ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

شب برات کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

شب برات کی مناسبت سے مساجد میں خصوصی نوافل ادا کیے جائیں گے اور علمائے کرام شب برات کے فضائل بیان کریں گے، محافل ذکر ونعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا،  اس رات کو مغفرت اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

 اس موقع پر محافل شب برات میں علمااور مذہبی رہنما اپنے خطبات میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے، شب برا ت کے سلسلے مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ شب برات کی آمد سے قبل ہی مارکیٹوں، بازاروں اور قبرستانوں کے باہراسٹالوں پر پھول ذخیرہ کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں