Daily Mashriq


مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی رانا ثناءاللہ کے بیان پر معذرت

مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی رانا ثناءاللہ کے بیان پر معذرت

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق متنازع بیان پر معذرت کرلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان مسلم لیگ ن قومی سیاست میں خواتین کے کردار کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات جوپاکستان کی سیاست میں خواتین کے کردار کی نفی اور ان کی تذلیل ہو وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں، ہمیں سیاست میں شائستگی اور احترام کے عنصر کو برقرار رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے کسی کا دل دکھا تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مخالف سیاسی جماعتوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایسے الفاظ سے گریز کریں جن سے کسی کی دل شکنی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے بعض رہنماؤں کے بیانات سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں