ہلیری کی ٹیم کا ایف بی آئی پر ’دوہرے معیار‘ کا الزام

ہلیری کی ٹیم کا ایف بی آئی پر ’دوہرے معیار‘ کا الزام

امریکہ میں آئندہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ہلیری کلنٹن کی مہم نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کلنٹن کی انتخابی مہم نے ہلیری کلنٹن کی ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی میڈیا کے مطابق جیمز کومی نے برملا روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور مبینہ ای میل ہیکنگ کا الزام لگایا ہے۔

ہلیری کی ای میلز کی تحقیقات: ' ایف بی آئی چیف نے تجاویز کو نظر انداز کیا'

ہلیری پر اعتماد، 'نئئ تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے'

ایف بی آئي نے اس معاملے پر بی بی سی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سے قبل ہوم لینڈ سکیورٹی اور ڈائریکٹر آف انٹیلیجنس کے شعبے نے اکتوبر میں ایک بیان جاری کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ: امریکی انٹیلیجنس برادری پراعتماد ہے کہ روسی حکومت نے حال میں امریکی سیاسی تنظیموں، افراد اور اداروں کے ای میلز کو ہیک کرنے کی بات کہی ہے۔ یہ چوریاں اور افشائے راز امریکہ کے انتخابی عمل میں مداخلت ہے۔

اس بیان کو مسٹر کومی نے مبینہ طور پر مسترد نہیں کیا تھا۔

دنیا