’داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے‘: عراقی وزیراعظم

’داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے‘: عراقی وزیراعظم

عراق کی افواج اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے آخری گڑھ موصل کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے اور عراقی وزیراعظم نے دولتِ اسلامیہ سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ دولتِ اسلامیہ کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں ہے، انھیں یا ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔

عراقی فوج موصل کی مشرقی حد سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہے اور شہر میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

دنیا