Daily Mashriq


اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی،احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی،احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکوٹر عمران شفیق نے اسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد کی تفصلات عدالت میں پیش کیں۔ دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا عدالت اسحاق ڈار کی ضبط جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے، نیلامی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ نیب نے سابق وفاقی وزیر خزانہ کی جائیداد نیلامی کی درخواست دی تھی۔

دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ خبریں