Daily Mashriq

سی پیک منصوبے پر پاکستانی حکومت کے ایجنڈے پر کام کیا جائیگا،چینی سفیر

سی پیک منصوبے پر پاکستانی حکومت کے ایجنڈے پر کام کیا جائیگا،چینی سفیر

ویب ڈیسک:(سی پیک) منصوبے میں تبدیلیوں کے لیے تیار ہیں،اس حوالے سے پاکستانی حکومت کے ایجنڈے پر عمل کیا جائیگا،چینی سفیر یاو جنگ۔

پاکستان میں چین کے سفیر یو جنگ نے کا کہنا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کی تجاویز پر معاہدے کی شقیں تبدیل کرنے کے لیے رضا مند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ باہمی مشاورت کی بنیاد پر بی آر آئی منصوبے کے لیے چین نئی حکومت کے ایجنڈے کی پیروی کرے گا۔

چینی سفیر نے واضح کیا کہ ’بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ ان ہی منصوبوں پر کام کرے گا جو وہ چاہتے ہیں، کیونکہ یہ ان کی معیشت اور ان کا معاشرہ ہے‘۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ بیجنگ 'بوٹ' (build-operate-transfer) ماڈل کے لیے بھی تیار ہے اور اپنی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرے گا۔

واضح رہے کہ 'بوٹ' ماڈل کے تحت سرمایہ کار یا کمپنی خود پیسے لگا کر پروجیکٹ بنائے گی اور منصوبہ آپریشنل ہونے پر آمدن سے اپنا سرمایہ واپس حاصل کرسکے گی۔

چینی وزارت خارجہ واضح کر چکی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل اور تعاون کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا اور اس منصوبے پر مشاورت پاکستان کی معاشی اور سماجی ترجیحات کے مطابق ہوگی۔

متعلقہ خبریں