Daily Mashriq

انڈونیشیا میں زلزلے اور سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد1ہزار سے تجاوز کرگئی

انڈونیشیا میں زلزلے اور سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد1ہزار سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے ساحلی شہر پالو میں آنے والے شدید زلزلے اور سونامی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کر گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے  جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1ہزار سے زائد ہوگئی ہے، زلزلے اور طوفان میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔