Daily Mashriq


آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،گرین شرٹس پوائنٹس ٹیبل پر مشکلات سے دوچار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،گرین شرٹس پوائنٹس ٹیبل پر مشکلات سے دوچار

ویب ڈیسک:آئی سی سی رینکنگ کے حساب پانچویں پوزیشن پر براجمان شاہینوں کو مشکلات کا سامنا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے حساب سے گرین شرٹس کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جہا٘ں ایک طرف پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی پانچ بہترین گیند بازوں اور بلے بازوں میں شامل نہیں وہاں مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن پر براجمان پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ریٹنگ کے حساب سے آسٹریلیا پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے اور آسٹریلیا کی ریٹنگ میں بہتری کی صورت میں پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے، جبکہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آل راونڈرز کی فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود محمد حفیظ کو متواتر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

خدشہ ہے کہ گرین شرٹس ون ڈے پیٹرن میں اپنی کارکردگی میں بہتری نہ لا پائی تو بہت جلد آئی سی سی رینکنگ میں بہترین پانچ کی فہرست میں پاکستان ٹیم یا اس کے کسی کھلاڑی کا نام بھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں