Daily Mashriq


نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کر دی

نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کر دی

ویب ڈیسک: احتساب بیورو(نیب) نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف عزیزیہ مل اور ایون فیلڈ پراپرٹی کے ریفرنسز ہیڈ کوارٹر بجھوا دیئے ہیں لاہور میں نیب کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی نیب لاہورمیجر(ر) شہزاد سلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام فیصلوں کی منظوری دے کرمعاملہ نیب ہیڈ کوارٹربھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شریف خاندان کے خلاف بھیجے گئے ریفرنسز میں سفارش کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں۔ اس سے 15 روز قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بھی سفارش کی تھی۔

متعلقہ خبریں