Daily Mashriq


خیبرایجنسی: گرینڈ آپریشن،86 مشکوک افراد گرفتار بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

خیبرایجنسی: گرینڈ آپریشن،86 مشکوک افراد گرفتار بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک: پولیس نے خیبرایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی پشاور سجاد خان نے پریس کانفرنس میں فصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات خیبرایجنسی اور فاٹا کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جس میں 27 راکٹ لانچر، 24 راکٹ، 16 کلاشنکوف، 16 ہینڈ گرنیڈ، 28 پستول اور 9 دیگر ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

متعلقہ خبریں