Daily Mashriq


جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے بند ہونے کی تصدیق ہوگئی

جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے بند ہونے کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک:کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے جلال آباد قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کر دی۔

کابل میں پاکستانی سرتخانے کے ترجمان نے جلال آباد قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہدایت اللہ حیات کی بے جا مداخلت پر افغان وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی کی بحالی اور  28 اگست تک کے قونصل خانے کی پوزیشن کی بحالی تک قونصل خانہ بند رہے گا۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے گورنر جلال آباد کے عمل ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں