Daily Mashriq


صدارتی انتخاب،سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا عارف علوی کی حمایت کا اعلان

صدارتی انتخاب،سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا عارف علوی کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک:آئینی دائرہ کار مین رہ کر اپنے فرائض سرانجام دوں گا،عارف علوی ۔

عارف علوی پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ لاہور میں چودھری برادران کے گھر پہنچے، پی ٹی آئی ورفد مین جہانگیرترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدارتی الیکشن سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا، ق لیگ نے عارف علوی کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ملاقات کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماؤں نے میڈٰیا سے گفتگو کی،

میڈیا سے بات چیت کے دوران عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں بگاڑ پُرانا ہےتاہم آہستہ آہستہ بہتری آئے گی۔

 انہون نے کہا کہ  آئینی دائرہ کار میں رہ اپنا کردار ادا کریں گے، کراچی کے مسائل مل کر حل ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر چودھری پرویز الہی نے چٹکلہ چھوڑدیا جس پر سب قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ خبریں