مختصر دورے کے بعد جوہی چاولہ کراچی سے روانہ

01 ستمبر 2018 (17:11)

ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ چوہی چاولہ مختصر دورے کے بعد کرچی سے دبئی روانہ۔

 دبئی روانگی کے وقت جناح ایئرپورٹ کراچی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھیں۔

جوہی چاؤلہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے بوٹ کلب آئی ہیں اور اس کے بعد وہ فلم دیکھنے جائیں گی۔صحافیوں سے بات چیت میں  انہوں نے پاکستانی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کی  تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے کراچی میں قیام کے دوران صرف اسی فلم کو دیکھنے کا موقع ملاتھا اور یہ بے حد اچھی فلم ہے۔

واضح رہے کہ جوہی چاولہ اس سے قبل بھی 2013 اور 2016 میں کراچی آ چکی ہیں۔

مزیدخبریں