Daily Mashriq

آرمی چیف کیجانب سےامجدصابری کےقاتل سمیت 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف کیجانب سےامجدصابری کےقاتل سمیت 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے 62 افراد کے قتل میں ملوث 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جبکہ 5 دہشت گردوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔ دہشت گرد شہریوں کے قتل سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 5 شہریوں، 11 پولیس اہلکاروں، ایف سی کے 46 اہلکاروں کو قتل کیا جب کہ سزائے موت پانے والے مجرموں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں، ان مجرموں کو فوجی عدالت کیجانب سے سزائیں سنائی گئیں۔

متعلقہ خبریں