ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان کو 1-0کی برتری دوسرا میچ آج ہوگا

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان کو 1-0کی برتری دوسرا میچ آج ہوگا

ویب ڈیسک:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں  کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج قومی ٹیم سیریز کی جیت جبکہ ویسٹ انڈیزسیریز میں اپنی پوزیشن برابرکرنےکےلیےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے، میچ رات 7:30 بجے شروع ہوگا۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں فتح کے باوجودمیچ کو آسان نہیں لیں گے، مجھے امید ہے ہماری فارم جاری رہے گی جب کہ دوسرا میچ بھی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

 واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، گزشتہ روز پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 14ویں اوورز میں صرف 60 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں