Daily Mashriq


چودھری نثار کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات، تحفظات سے آگاہی

چودھری نثار کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات، تحفظات سے آگاہی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ شہباز شریف نےچودھری نثار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چودھری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کی ۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی۔ ملاقات میں پارٹی اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔

چودھری نثار کا کہنا تھا اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے، یہ کسی صورت بھی جمہوریت اور ملکی استحکام کیلئے سود مند نہیں ہوگی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کی مصالحت کی بات کی ہے اور اسی پالیسی پر گامزن رہے گی لیکن ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر ہی کام کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار اور اعلیٰ قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا اظہار سابق وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں کئی بار کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا نواز شریف سے پہلے والا رابطہ نہیں، ن لیگ سے رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہوں، آئندہ ہفتے فیصلہ کروں گا کہ الیکشن کس پلیٹ فارم سے لڑنا ہے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے۔

متعلقہ خبریں