مقدمات کا مقصد صرف مسلم لیگ ن کو الیکشن میں جیت سے روکنا ہے،نوازشریف

مقدمات کا مقصد صرف مسلم لیگ ن کو الیکشن میں جیت سے روکنا ہے،نوازشریف

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب مقدمہ صرف یہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) الیکشن نہ جیت سکے۔

نیب مقدمے کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سےبات چیت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام سازشوں کے باوجود ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتے گی، یہ سینیٹ الیکشن نہیں ہے جسے کوئی روک سکے، یہ عوام کا طوفان ہے جس سے کوئی نہیں ٹکراسکتا، مگر چند افراد اسے روکنے میں لگے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتے اور نیب مقدمہ بھی صرف اسی لیے ہے کہ ن لیگ الیکشن نہ جیت سکے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نکا کہنا تھا کہ نیب مقدمے سے عوام کے سامنے ہمارے خلاف الزامات کا بھانڈا پھوٹا ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ اصل میں کیس ہے کیا، ایک ہی تکرار ہے بس نواز شریف کو سزا ہو، مجھ پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں، پھر بھی مقدمہ چلایا جارہا ہے، اس کا مقصد ہے کہ مجھے سزا ہو، سزا کس بنیاد پر دینی ہے اس کا جواب نہیں ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل چکا ہےاور عوام کے سامنے الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، ہم نے مقدمے کا بائیکاٹ نہیں کیا، بلکہ کیس لڑا ہے، کیا چوری ہوئی، کہاں چوری ہوئی، کس نے چوری کی؟، چوری کا پتہ ہےنہ مسروقہ مال کا، پوری قوم جان چکی ہے اصل میں کیس ہے کیا؟، واجد ضیا کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، سپریم کورٹ نے اقامہ اور خیالی تنخواہ پر فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں