Daily Mashriq


الزام تراشیوں کے بجائے خطے میں امن کیلئے مثبت کوششوں کی ضرورت ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

الزام تراشیوں کے بجائے خطے میں امن کیلئے مثبت کوششوں کی ضرورت ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

ویب ڈیسک:پاکستان قومی سوچ کے ساتھ خطے بالخصوص افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پر عزم ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں امریکی قائم مقام نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور الزام تراشیوں کے بجائے خطے میں امن کیلئے مثبت تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قومی سوچ کے ساتھ خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پُرعزم ہے۔ خطے کے دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اس عمل میں مساوی اور مثبت کردار ادا کریں گے۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکا نے خطے میں پائیدار امن کا عزم کر رکھا ہے اور دیرپا امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں