قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کےالزام میں3سابق جرنیلوں کیخلاف ریفرنس دائر

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کےالزام میں3سابق جرنیلوں کیخلاف ریفرنس دائر

ویب ڈیسک:نیب نے ریلوے گالف کلب لاہور کی غیر قانونی لیز کیس میں 3 سابق جرنیلوں سمیت 9 ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔

تفصیلات کےمطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعیدالظفر، میجرجنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ اختر علی بیگ سمیت دیگر کو ریفرنس میں باضابطہ ملزمان نامزد کردیا۔

نیب راولپنڈی نے ریلوے گالف کلب لاہور کی غیر قانونی لیز میں ملوث آفیسراور حکام کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا۔ریفرنس میں  کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے سابق افسران نے ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز کی جس سے قومی خزانے کو 2.2ارب روپے کانقصان پہنچایاگیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن کے دوران مذکورہ افسران نے کرپشن اور بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں