Daily Mashriq

کابل میں پاک افغان ایکشن پلان کا تیسرا دورجاری

کابل میں پاک افغان ایکشن پلان کا تیسرا دورجاری

ویب ڈیسک:پاک افغان ایکش پلان کے سلسلے میں مذاکرات کی تیسری نشست کابل میں جاری ہے۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان ڈپٹی وزیر خارجہ کر رہے ہیں۔

پاک افغان ایکش پلان کا تیسرا دور کابل میں جاری ہے۔ پاک افغان ایکشن پلان میں بارڈر مینجمنٹ افغان مہاجرین کی واپسی اور دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔

دونوں ممالک  کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے پاک افغان ایکشن پلان انتہائی اہم فورم ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان ایکشن پلان کی گذشتہ 2 نشستیں اسلام آباد اور کابل میں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں