Daily Mashriq


کوئٹہ:فائرنگ کےمختلف واقعات میں 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کوئٹہ:فائرنگ کےمختلف واقعات میں 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک:قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کیجانب سے  گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔

کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے مچھ سے ہے، ابتدائی شواہد کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کی بنا پر کی گئی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

دوسری طرف ارباب کرم خان روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے،ارباب کرم خان پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلع مسیحی برادری سے ہے۔

متعلقہ خبریں