Daily Mashriq

کینگروز ورلڈ کپ میں اعزاز کا دفاع کرسکتے ہیں، آرتھر کی پیشگوئی

کینگروز ورلڈ کپ میں اعزاز کا دفاع کرسکتے ہیں، آرتھر کی پیشگوئی

 لاہور:  مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کینگروز ورلڈکپ اعزاز کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کینگروز ایک ٹیم میں ڈھلتے جارہے ہیں، بھارت کیخلاف سیریز کے بعد یوای اے کی کنڈیشنز میں بھی آسٹریلیا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وارنر اور اسمتھ کی واپسی سے بیٹنگ مزید مضبوط ہوگئی جب کہ اسٹارک اور پیٹ کمنزکی موجودگی میں بولنگ لائن بھی زیادہ مہلک ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں