Daily Mashriq

سکندرشیرپائو کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ پر تشوتش

سکندرشیرپائو کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ پر تشوتش

پشاور: سابق سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء سکندر حیات خان شیرپائونے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ پر تشوتش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پی ٹی آئی حکومت کے وعدوں کی نفی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی ہوشربا مہنگائی اور بے روزگار ی کے شکنجے میں ہے اور اس قسم کے اقدامات سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ 

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ تیل مصنوعات کے نوخوں میں پے در پے اضافے کا سارا غریب عوام پر پڑے گا۔انھوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کے پاس ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوئی واضح اور قابل عمل پالیسی موجود نہیں اور اس کا زیادہ تر انحصار دوسرے ممالک سے قرضوں کے حصول پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلاحی ریاست بنانے کے دعوے کرنے والوں نے اپنے اقدامات سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

متعلقہ خبریں