Daily Mashriq

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

کراچی: پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا ہے،  عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت چیف میٹرولوجسٹ اور ماہر فلکیات نے شرکت کی جب کہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کاچاند گزشتہ روز نظر آگیا تھا، اور سعودی سپریم کورٹ کے مطابق حج کا اہم رکن  وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا اور مملکت  میں عید الاضحی 11 اگست بروز اتوارکو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں