اللہ کے فضل سے بروقت کارروائی کے باعث بڑا جانی نقصان نہیں ہوا،آئی جی خیبر پختونخوا

اللہ کے فضل سے بروقت کارروائی کے باعث بڑا جانی نقصان نہیں ہوا،آئی جی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: آئی جیخیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسودکا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گرد حملے میں  بڑے جانی نقصان  کو بچالیا،

حملہ کامیاب ہوجاتا تو سیکڑوں ہلاکتیں ہوسکتی تھیں۔

پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ حملے کے بعد واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے آئی جی صلاح الدین نے کہا کہ  حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ریپڈ رسپارنس ٹیم  تین سے پانچ منٹ میں جائے  وقوعہ پر پہنچ گئی اور  بروقت کارروائی کرکے  کئی قیمتی جانوں کو بچالیا،دہشت گرد برقع پہن کرآئے تھے جنہوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں اور اندر داخل ہوتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس ،آرمی اور دیگر سیکورٹی اداروں میں  بہترین کوآرڈی نیشن نے حملہ آوروں کو ہاسٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں