کراچی:جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی:جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک:رینجرز نے کراچی میں جعلی اسلحہ لائسنس اور دستاویزات بنانے والے پولیس اہلکاروں سمیت 8ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

رینجر نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں خطرناک ملزمان کا گینگ پکڑلیا۔گروہ کے قبضے سے  جن سے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل، ڈپٹی کمشنرز، بینکس اور یونیورسٹیز کی جعلی مہریں برآمد۔ رینجرز نے لیاقت آباد میں جعلی مہریں اور جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کے ملزم فیضان کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اس گروہ کے 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،جن میںاسسٹنٹ سب انسپکٹر سندھ ریزرو پولیس عمردراز خان، حوالدار سید نادرعلی شاہ، اسپیشل برانچ کا حوالدار سید شاہد علی، جنید، زوہیر کمال، صدام صدیقی اور سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر کامران پریڈی شامل۔

متعلقہ خبریں