اسلام آباد ہائیکورٹ نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ پیر کے روز سنائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ پیر کے روز سنائے گا

ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستوں پر فیصلے کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستوں پر فیصلے کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تینوں درخواستوں کی کازلسٹ جاری کردی ہے۔ عدالت عالیہ 4 دسمبر کو نوازشریف کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ تحریر کیا ہے۔ نوازشریف نے عدالت سے ایون فیلڈ، عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ خبریں