مائیکل فلن نے روس سے تعلقات پر جھوٹ کا اعتراف کرلیا

مائیکل فلن نے روس سے تعلقات پر جھوٹ کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن نے صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے حوالے سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی مائیکل فلن  واشنگٹن کی عدالت میں پیش ہوئے اور  اعتراف کیا کہ انہوں نے دوران تفتیش روس سے اپنے تعلقات کے معاملے پر ایف بی آئی سے جھوٹ بولا۔ مائیکل فلن نے عدالت میں وعدہ کیا کہ ٹرمپ کے منصب صدارت پر فائز ہونے سے قبل ان کے قریبی ساتھیوں کے تمام اقدامات کے تحقیقات کے لیے استغاثہ سے مکمل تعاون کریں گے۔

متعلقہ خبریں