سال 2017 کا آخری سپر مون 4دسمبر کوہوگا

سال 2017 کا آخری سپر مون 4دسمبر کوہوگا

ویب ڈیسک:عالمی فلکیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ پیر 4 دسمبر 2017 کے روز ’’سپر مُون‘‘ ہوگا یعنی چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ معمول سے بہت کم رہ جائے گا جبکہ یہ اس سال کا آخری سپر مون بھی ہوگا۔

پاکستانی معیاری وقت کے مطابق پیر کی دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر چاند کا زمین سے فاصلہ 357,492 کلومیٹر ہوگا جس کے بعد یہ بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گا اور 19 دسمبر تک یہ زمین سے اپنے انتہائی فاصلے یعنی 406,603 تک جاپہنچے گا۔

چونکہ سپر مون کے وقت پاکستان میں دوپہر ہوگی اس لیے پاکستان میں رہنے والے شائقین اس سے پوری طرح لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے البتہ امریکا اور کینیڈا میں رات کے باعث وہاں کے رہنے والے اس سپر مون کو واضح دیکھ سکیں گے۔