Daily Mashriq

پختونخوا نانبایان ایسوسی ایشن کا پشاور میں کل ریفرنڈم کرانے کااعلان

پختونخوا نانبایان ایسوسی ایشن کا پشاور میں کل ریفرنڈم کرانے کااعلان

پشاور(کامرس رپورٹر)پختونخوا نانبایان ایسوسی ایشن نے ضلع پشاور کی سطح پر کل منگل کو ریفرنڈم کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ریفرنڈم سے ایک تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ ضلع پشاور کی نانبائی برادری کس کیساتھ کھڑی ہیں اور دوسرا کہ حقیقی معنوں میں نانبائی برادری کی خدمت کون کر رہا ہے اُنہوںنے الزام لگایا کہ مخالف گروپ انجمن نانبایان ایسوسی ایشن الیکشن سے راہ فرار اختیار کر چکاہے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود بھی ضلعی الیکشن میں حصہ لینے نہیںآیا جس کی وجہ سے مجبورا ہم ریفرنڈ م کرنے پر اُتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار پختونخوا نانبایان ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد اقبال یوسفزئی ، نامزد صدر متول خان اور جنرل سیکرٹری عبدالمجید قریشی نے مشرق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اُنہوںنے بتایاکہ ضلع پشاور کے الیکشن کیلئے اُمیدواروںسے کاغذات نامزدگی 25 نومبر تک جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ہمارے پختونخوا نانبایان کے اُمیدواروں کے سوا کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے حالانکہ اس دوران بھی انجمن نانبایان سے متعدد بار مشران کی وساطت سے رابطہ کیا گیا کہ آئیں اور ہمارے ساتھ الیکشن لڑیں اُنہوںنے ہمارے سامنے عجیب سے تین شرائط رکھے کہ اگر ان کو مانا جائے تو پھر الیکشن میں حصہ لیا جا سکتا ہے اول صوبائی و ضلعی دفتر کو ختم کرنا ہوگا دوسرا نانبائیوں کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری افسران کے پاس جانے سے گریز کیا جائے گا اور تیسرا صوبائی اور ضلع کا الگ الگ دفتر ہوگا ان شرائط کو ماننا ہمارے لیے کسی بھی صورت ناممکن تھا جس پر اُنہوں نے خود سے اپنے گروپ کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں کا اعلان کیا اُن کے اس یکطرفہ اعلان کو ہم مسترد کرتے ہیں اُنہوںنے کہا کہ ریفرنڈم کیلئے 30باکس بنائے گئے ہیں جو ہر وارڈ تک پہنچائے جائیں گے اُن میں محمد اقبال یوسفزئی کو صوبائی صدر ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کیا جائے گا اگر ریفرنڈم میں ہماری جیت سامنے آ جاتی ہے تو پھر پختونخوا نانبایان کی جانب سے ضلع پشاور کیلئے متول خان صدر اور عبدالمجید قریشی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

متعلقہ خبریں