Daily Mashriq

پارٹی عہدے اہلیت کی بنیاد پر دیئے جائیں گے،امیر مقام

پارٹی عہدے اہلیت کی بنیاد پر دیئے جائیں گے،امیر مقام

پشاور(مشرق نیوز) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئرا میرمقام نے کہا ہے کہ اہلیت کی بنیاد پر پارٹی عہدے دینا اولین ترجیح ہے۔ با صلاحیت اور کام کرنیوالوں کو آگے لا کر پارٹی کو منظم کرینگے۔ پارٹی کی فعالیت کیلئے با صلاحیت افراد کو آگے آنا ہو گا مسلم لیگ ن ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ گزشتہ روز پارٹی تنظیم سازی کے موقع پر14 حلقوں کے آرگنائزرز اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک ہر صورت میں ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں مکمل ہونی چاہئے۔ مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دینے والوںکو نہیں بھولیں گے۔

متعلقہ خبریں