Daily Mashriq


ایک ڈونلڈٹرمپ امریکہ میں اور ایک ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں ،رانا ثناءاللہ

ایک ڈونلڈٹرمپ امریکہ میں اور ایک ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں ،رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک:وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہےعمران خان اور شیخ رشید جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان  کا جو خواب ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا چونکہ عوام نہیں انہیں  مسترد کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان   پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

2013میں قوم پاکستان کے ٹرمپ سے بال بال بچ گئی ۔عمران خان نے تین سال جھوٹ بھول کر  ملک وقوم کا وقت ضائع کیا ۔

 وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید لوگوں کو غلط فہمیوں میں مبتلا کرتے ہیں۔

مسلم لیگ(ن)کی حکومت میں کسی سیاستدان کاقرض معاف نہیں کیاگیا۔ موجودہ اور پہلےادوار میں بھی کوئی قرض معاف نہیں کیاگیا۔

متعلقہ خبریں