Daily Mashriq


کراچی، بابا لاڈلا اپنےساتھوں سمیت مقابلے میں ہلاک

کراچی، بابا لاڈلا اپنےساتھوں سمیت مقابلے میں ہلاک

ویب ڈیسک:کراچی میں رینجرز کی کارروائی  کے دوران  خوف و دہشت کی علامت لیاری گینگ وار کا کمانڈر نورمحمد عرف بابا لاڈلا اپنے دو ساتھیوں سکندر عرف سکو اور یاسین بلوچ   سمیت مارا گیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے رینجرز نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں بابا لاڈلا کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی  فائرنگ  شروع کردی۔جوابی کارروائی میں بابا لاڈلااپنے دو ساتھیوں سکندرعرف سکو اور یاسین بلوچ  سمیت مارا گیا جبکہ مقابلے میں  ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ترجمان رینجر کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ۔

متعلقہ خبریں