Daily Mashriq

ٹرمپ کا دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں، چوہدری نثار

ٹرمپ کا دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں، چوہدری نثار

ویب ڈیسک:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے ہمیشہ زیادہ سے زیادہ لچک دکھائی ہے ۔

 نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  چوہدری نثار نے کہا کہ سیکورٹی ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے اور یہ صرف سرحدیں بند کرنےسے حل نہیں ہو سکتا۔

 انہوں نےکہاکہ مغرب،جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا تناظر،ضروریات مختلف ہوسکتے ہیں،لیکن سیکیورٹی کا مطلب یہ نہیں کہ سرحدیں بند کرکےمحفوظ سمجھا جائے۔ سیاست کو سیکیورٹی کے ساتھ   جبکہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ حکم نامے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو منفی پیغام گیا ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ نےکہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیےلچک کا بھرپور مظاہرہ کیا،انہوں نےکہاکہ دہشت گردی اور آزادی کی تحریکوں میں فرق سمجھناچاہیے۔

متعلقہ خبریں