Daily Mashriq


ہالی وڈگلوکارہ شکیراازابیل40 برس کی ہوگئیں

ہالی وڈگلوکارہ شکیراازابیل40 برس کی ہوگئیں

ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ کولمبین سنگر شکیرا 2فروری 1977ءکو کولمبیامیں پیدا ہوئیں۔90 کی دہائی میں ان کا پہلا البم کامیاب نہ ہو سکا تاہم ان کے دیگر دو البم لاطینی امریکا میں بہت مشہور ہوئے ۔ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں اور منفرد سٹائل کے رقص نے لوگوں کو ان کی طرف متوجہ ہونے پرمجبور کر دیا۔

فیفاورلڈ کپ 2010کے گانے”واکا واکا“نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

شکیرا کو ہالی وڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا جاچکاہے،جبکہ انھیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں