Daily Mashriq

 بالی ووڈ: ریتک روشن کا بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ: ریتک روشن کا بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:خوبصورت آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتک روشن نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’کابل‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے، فلم باکس آفس پر ’’رئیس‘‘ سے مقابلے کے باعث کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن فلم میں نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔اور مرنے کے بعد اپنی آنکھیں   عطیہ کرنے کا فیصہ کیا۔

انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے خیراتی اسپتال کوبھی آگاہ کردیاہے ۔

فن و فنکار