Daily Mashriq


 پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کاکردگی ،پی سی بی نےگول میز کانفرنس طلب کرلی،

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کاکردگی ،پی سی بی نےگول میز کانفرنس طلب کرلی،

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بہتری  سے متعلق گول میز کانفرنس طلب کر لی۔

تفصیلات کے  مطابق گول   میز کانفرنس کا مقصد  پاکستان کرکٹ  ٹیم کی بیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی    بورڈ کو درپیش مسائل کا  جائزہ لینا  اور ان کےحل کیلئے اقدامات کے فیصلہ کرنا ہے

کانفرنس 6 اور 7 مارچ کو لاہور میں ہوگی جس میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر مدثر نذر گول میز کانفرنس کے کو چیئر ہوں گے، جبکہ مشتاق احمد کو آرڈینیٹر ہوں گے۔

کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ٹیموں کی پرفارمنس، کوچنگ، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہتری اور غیرملکی ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں