Daily Mashriq

سندھ کے 32ویں گورنر نے حلف اٹھا لیا

سندھ کے 32ویں گورنر نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما محمد زبیر عمر نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ،وہ سندھ کے 32ویں گورنر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاوس کراچی میں ہونے والی حلف کی تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نےمحمد زبیر  سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھی۔

محمد زبیر حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں اور گورنر نامزد ہونے سے قبل نجکاری کمیشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

 واضح رہے کہ انھیں سابق گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے گورنر سندھ نامزد کیا گیا تھا۔

in  progress

متعلقہ خبریں