Daily Mashriq

خوست: امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک،،

خوست: امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک،،

ویب ڈیسک: پاک افغان بارڈر کے قریب صوبہ خوست میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کمانڈر امیر اختر رسول کے بھتیجے مولانا محمد رسول سمیت پانچ افرا د کے مارے جانے کی اطلاعات موصو ل ہوئی ہیں ،ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی پاک افغان سرحد کے اس پار صوبہ خوست کے علاقے علی شیزائی میں ایک گاڑی پر امریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ گاڑی میں سوار پانچ افراد جن میں افغان طالبان کمانڈر امیر اختر رسول کابھتیجہ مولانا محمد رسول بھی شامل تھا کے حملے  میں مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔یاد رہے رواں سال کے دوران یہ امریکیوں کی جانب سے 17واں ڈرون وفضائی حملہ ہے جس میں پینتالیس سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں  جبکہ دس زخمی ہو ئے۔

متعلقہ خبریں