Daily Mashriq


سابق افغان صدر حامد کرزئی کا پاکستان کیخلاف اقدامات کا مطالبہ

سابق افغان صدر حامد کرزئی کا پاکستان کیخلاف اقدامات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں ان کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویومیں سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے افغانستان میں لڑائی میں مزید شدت آئے گی لہذا اس پالیسی کی مخالفت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاافغانستان کو مزید جنگ کی نہیں امن کی ضرورت ہے۔

سابق افغان صدر کا کہناتھا کہ امریکا اور پاکستان ہی ہمارے برے حالات کے ذمہ دار نہیں ہم خود بھی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔

حامد کرزئی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں لہذا پاکستان کے خلاف اقدامات کیے جائیں، حامد کرزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی بھی حمایت کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پرغلط بیانی سے کام لینے کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں