کیوباکےسابق صدرفیڈل کاستروکےبیٹےاینجل کاسترونےخودکشی کرلی

کیوباکےسابق صدرفیڈل کاستروکےبیٹےاینجل کاسترونےخودکشی کرلی

ویب ڈیسک:کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کیوبا کے انقلابی رہنما اور سابق صدر فیڈل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خودکشی کرلی، کیوبا کے سرکاری میڈیا نے اینجل کاسترو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اینجل کاسترو شدید ڈپریشن میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے ان کا مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔  اینجل کاسترو جوہری طبیعیات کے ماہر تھے جس کی تربیت انہوں نے سویت یونین سے حاصل کی،اینجل کاسترو 1980 سے 1992 تک کیوبا کے جوہری پروگرام کے سربراہ بھی رہے۔

دنیا