طلال چوہدری کے بعد دانیال عزیز سپریم کورٹ کےنشانے پر

طلال چوہدری کے بعد دانیال عزیز سپریم کورٹ کےنشانے پر

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کانوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کو عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل عدالتِ عظمیٰ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیرمملکت طلال چوہدری کو بھی 6 فروری کو طلب کررکھا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ہی رہنما سینیٹرنہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لئے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں