Daily Mashriq


الیکشن کمیشن نے صوبوں کیلئے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے صوبوں کیلئے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق 4سے6فروری تک سینیٹ انتخابات کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 16 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور فاٹا میں سینیٹ انتخابات کاشیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں