چئیرمین نیب کاعمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نوٹس

چئیرمین نیب کاعمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نوٹس

چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیجانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب)  کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر چئیرمین نیب نے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق عمران خان نے غیرسرکاری دوروں کے لئے 74گھنٹوں کیلئے خیبرپختون خوا کےسرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کئے۔ نیب کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی پرویز خٹک نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں