بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

ویب ڈیسک :ڈربن میں کھیلے گئےپہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صر ف 269 رنز بنا سکی، جبکہ بھارت نے مطلوبہ ہدف  صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45.3 اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 20، شیکر دھاون 35، انجکایا ریہانے نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان ویرات کوہلی 119 گیندوں پر 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

متعلقہ خبریں