Daily Mashriq

زرعی شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:وزیراعظم

زرعی شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ زرعی شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے اسلام آباد میں زراعت اورفوڈپراسیسنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اس شعبے کی صلاحیت سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے صوبائی حکومتوں کوتمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے زرعی شعبے کومزیدمستحکم کرنے کے لئے صوبوں سے ایک ہفتے کے اندرسفارشات طلب کیں۔انہوں نے زراعت کے فروغ کے لئے چین اور دوسرے ملکوں سے ٹیکنالوجی اوردیگرمعاونت کے سلسلے میں بھی سفارشات دینے کوکہا۔عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو زرعی برآمدات میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ خبریں