Daily Mashriq

حکومت عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے پریقین رکھتی ہے:فواد

حکومت عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے پریقین رکھتی ہے:فواد

وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے پریقین رکھتی ہے ۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں قانون کاسامناکرناپڑے گا۔فوادچوہدری نے کہاکہ حکومت لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لئے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو اُنکے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

دریں اثناء اطلاعات ونشریات کے وزیرفوادچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان، کینیڈا اورپاکستان کے عوام کے باہمی فائدے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دیناچاہتاہے۔انہوں نے اسلام آباد میں کینیڈا کی ہائی کمشنر Wendy Christine Gilmour سے ملاقات میں کہاکہ پاکستان اورکینیڈا جمہوریت کے فروغ اچھانظم ونسق یقینی بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرمشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔فوادچوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت اظہاررائے کی آزادی پرپختہ یقین رکھتی ہے ۔کینیڈا کی ہائی کمشنرنے اس موقع پرکہاکہ ان کاملک پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزیداضافے کاخواہشمندہے۔

متعلقہ خبریں