کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی

کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی

ڈیسک: کوئٹہ مغربی بائی پاس پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان ایف سی  کے مطابق اہلکار ٹریننگ کے لئے فائرنگ رینج پر جارہے تھے کہ مغربی بائی پاس پر زیر زمین پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں موجود ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز  کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن۔

متعلقہ خبریں